کراچی: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے 4 دہشت گرد گرفتار
👁️ 59 بار دیکھا گیا
کراچی: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے 4 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں حساس ادارے اور پولیس نے اہم کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
حکام کے مطابق حساس ادارے اور ویسٹ زون پولیس نے کراچی کے علاقے بنارس میں مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق چاروں دہشتگردوں کے پاس سے 60 کلوگرام دھماکا خیز مواد، 60 میٹر ڈیٹونیٹنگ وائرز، 16 ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار تین مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور ایک کا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے، چاروں دہشتگرد افغانستان سے بلوچستان کے راستے کراچی پہنچے تھے، کراچی پہنچ کر کالعدم ٹی ٹی پی کے مبینہ دہشتگرد بنارس پر ایک سرائے میں مقیم تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کا مبینہ دہشتگرد بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان لے کر پہنچا تھا، چاروں کو افغانستان میں دہشتگردی کی ٹریننگ دی گئی، ٹریننگ کے بعد انھیں کراچی میں دہشتگردی کا ٹاسک دے کر بھیجا گیا تھا۔
حکام نے بتایاکہ مبینہ دہشتگردوں کو سماجی ویب سائٹ کی ایک آئی ڈی اور پاسپورڈ دیا گیا تھا، اسی آئی ڈی پر انھیں حملے کے لیے ٹارگٹ دیا جانا تھا۔
حکام کے مطابق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم بی ایل اے مل کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے، گرفتار مبینہ دہشتگرد میڈیا اور سوشل میڈیا کو خصوصی طور پر مانیٹر کرتے ہیں، ماضی میں بھی دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C