18/November/2026

کراچی: رینجرز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا مبینہ کارکن گرفتار

👁️ 83 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی: رینجرز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا مبینہ کارکن گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا مبینہ کارکن گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو):

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سندھ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک مبینہ کارکن حنیف عرف شینا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم نے 2012 میں افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کی تھی، جس میں اسلحہ چلانا اور دیسی بم بنانا شامل تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم 2012 اور 2013 میں کارروائیوں کے دوران روپوش ہو گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم حال ہی میں کراچی منتقل ہوا تھا اور اس نے ڈاکوؤں کا ایک گروہ بنا رکھا تھا۔ ملزم پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ 60 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا الزام ہے، جس میں فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C