کراچی: سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت گرفتار
👁️ 279 بار دیکھا گیا
کراچی: سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کتاچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ کے قریب نیول کالونی سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک مطلوب دہشت گرد کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسماعیل سواتی کے نام سے ہوئی ہے، جو سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں سیریل نمبر 87 پر درج تھا۔ ملزم ٹی ٹی پی کے لیے فنڈ ریزنگ اور بھتہ خوری میں ملوث رہا ہے۔
پولیس کے مطابق اسماعیل سواتی نے 2023 میں پیرآباد کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر تاجر عبد القیوم قصائی کو ساتھی سمیت ہلاک کیا تھا اور اس مقدمے میں اشتہاری تھا۔ اس کا ایک ساتھی عبدالغنی پہلے ہی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کراچی سے فرار ہو کر خیبرپختونخوا چلا گیا تھا اور بعد ازاں واپس آنے پر گرفتار کیا گیا۔ وہ ٹی ٹی پی سوات کے دہشت گرد کمال خان کا قریبی ساتھی بھی بتایا جاتا ہے۔
کارروائی کے دوران ایک اور ملزم زاہد اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے دو پستول اور 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C