کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 38 بار دیکھا گیا
کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرفتار مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) سے تربیت یافتہ 2 مشتبہ دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ’ ڈان نیوز ’ کے مطابق کورنگی سے گرفتار را کے 2 دہشت گردوں شیخ ایوب عرف انصاری اور احسن رضا کو پولیس نے انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرکے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
یاد رہے گزشتہ روز پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ سمیت اسلحہ برآمد کیا ہے۔
کورنگی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) حسن سردار نیازی نے بتایا تھا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری اور احسن رضا کے نام کے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اس سے قبل گرفتار کیے گئے دو ’را‘ سے تربیت یافتہ ملزمان خاور حسین اور محمد جابر سے پوچھ گچھ کی روشنی میں کی گئی، ایس ایس پی نے شیخ ایوب کو ’را‘ کا ’ماسٹر مائنڈ ایجنٹ‘ قرار دیا۔
افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی میں را کے ذریعے چلائے جانے والے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا ہے۔
ایوب انصاری مبینہ طور پر 1998 میں کراچی آیا تھا اور اپنی شناخت چھپا کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔
وہ ممبئی سے وزٹ ویزے پر کراچی آیا اور غیر قانونی طور پر پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا تھا کہ تفصیلات کے مطابق را مختلف ممالک میں دہشت گردی کا منظم نیٹ ورک چلا رہی ہے۔
افسر نے بتایا تھا کہ ملزم ایوب انصاری ٹارگٹ کلنگ کو انجام دینے کے لیے اہداف کی جاسوسی کرتا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26326 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15575 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11861 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9178 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7460 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5261 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C