کراچی: مولانا عادل خان کے قتل کا مقدمہ درج، تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد
👁️ 143 بار دیکھا گیا
کراچی: مولانا عادل خان کے قتل کا مقدمہ درج، تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد
کراچی (ڈیلی اردو) جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق رات پونے 8 بجے 15 کے ذریعے شمع شاپنگ سنٹر پر فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی اور 7 بج کر 50 منٹ پر پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان جس میں سے ایک نے شلوار قمیض اور دو نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی، گاڑی پر پستول سے فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال بھیجا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے پانچ خول ملے تھے۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کردی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C