کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش اور ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش اور ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس اطلاع پر اتحاد ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کی گئی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور دولت اسلامیہ (داعش) کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نور محمد عرف بیت اللہ، حیات اللہ اور خان بہادر عرف قاری باسط شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر کریکر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث ہیں، اطلاعات تھیں کہ دہشت گردوں کا کراچی میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے کراچی پہنچے تھے، دہشت گردوں نے 2008 میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مولوی فقیر محمد گروہ میں شمولیت اختیار کی، 2014 میں داعش میں شمولیت اختیار کرکے متعدد دہشت گردی کی وارداتیں کیں۔
رینجرز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے 2008 میں خرکے باغ، باجوڑ ایجنسی اور عنایت قلعے بازار میں متعدد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیے۔
2012 میں چوگام میں آرمی اور ایف سی پر حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی کیے۔
2013 میں قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں پاکستان آرمی پر حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی کیے، دہشت گردوں نے باجوڑ میں متعدد دھماکے کیے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26297 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C