کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی ہوگیا یے۔
ترجمان کراچی پولیس نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ ہلاک اور زخمی پولیس اہلکار ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون میں تعینات تھے، اہلکاروں کو مویشی منڈی کے قریب پکٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔
ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت یٰسین اور زخمی کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحتقیقات شروع کردی ہیں۔
واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ ہے، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے تین خول ملے ہیں، یاسین کو دو گولیاں اور زخمی کو بھی دو گولیاں لگی ہیں۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 5 سے زائد فائر کیے، ہائی وے پر اہلکار پانی پی کر سائے دار مقام پر موجود تھے کہ ملزمان نے باقاعدہ نشانہ لیکر فائرنگ کی، ملزمان نے اہلکاروں کو پیچھے سے گولیاں ماریں جو کمر میں لگیں جس کے بعد ملزمان سہراب گوٹھ گنا منڈی کی جانب فرار ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس اہلکار کی ہلاکت کے واقعہ پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پورے ضلع کی فورس لگانے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، ملزمان کی گرفتاری کے لیئے دستیاب جدید ٹیکنالوجی بشمول جیو فینسنگ سے استفادہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قمر آزاد نامی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد ہوٹل پر کھانا کھارہے تھے، موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9180 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5263 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C