کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گرفتار
👁️ 40 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ ٹارگیٹڈ کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔
حسن سردار کے مطابق کورنگی پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔
ایس ایس پی پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت خاور حسین اور جابر کے نام سے ہوئی ہے جن سے 2 دستی بم، 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے، ملزمان ہدف کی تفصیلات اور تصاویر بیرون ملک بھیجتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو غیر ملکی اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے موصول ہوچکے ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26324 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15573 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11858 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9175 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7456 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5257 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C