کراچی: چینی ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنے والے ملزمان سے متعلق نئے انکشافات
👁️ 22 بار دیکھا گیا
کراچی: چینی ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنے والے ملزمان سے متعلق نئے انکشافات
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر حملے کے ملزمان سے متعلق ایک اور انکشاف ہوا ہے۔
کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر حملے کے دونوں ملزمان لگ بھگ 23 کلو میٹر کا مسلسل سفر 40 منٹ میں طے کرکے قائد آباد پہنچ کر رو پوش ہوئے۔
سندھ پولیس کے انسداد دہشتگردی کے شعبہ کے حکام کے مطابق ملزمان صدر سے نمائش چورنگی، شارع قائدین، شاہراہ فیصل اور پھر نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے لانڈھی قائد آباد پہنچے۔
پولیس کے مطابق ملزم وقار خشک نے صدر میں جہانگیر پارک کے قریب شاہراہ لیاقت پر چینی ڈینٹل کلینک میں 14 ستمبر کو دہشتگردی کی واردات کی جس کے بعد ملزم پیدل چلتا ہوا جہانگیر پارک اور ایمپریس مارکیٹ کے درمیانی روڈ پر موٹر سائیکل اسٹارٹ کرکے کھڑے ملزم کے پیچھے بائیک پر سوار ہوا، دونوں ملزمان فیرئیر اسکوائر کے قریب سے ایم اے جناح روڈ پر گئے، ملزمان نمائش چورنگی سے شاہراہ قائدین پر پہنچے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ خداداد کالونی اور نورانی کباب چوک سے ہوتے ہوئے ملزمان شاہراہ فیصل پر پہنچے جہاں سے وہ مسلسل سفر کرتے ہوئے نرسری، بلوچ کالونی، کارساز، ڈرگ روڈ ناتھا خان پی سے اسٹار گیٹ اور پھر ملیرہالٹ پہنچے جہاں سے نیشنل ہائی وے پر ملیر 15، ملیر کورٹس سے ملیر ندی کے قائد آباد پل اور پھر قائدآباد چوک فلائی اوور کے اوپر سے ہوتے ہوئے منزل پمپ پہنچے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان قائد آباد کی قذافی ٹاؤن کی کچی آبادی کے قریب روپوش ہوئے، ملزمان کے موبائل ڈیٹا ریکارڈ سے ان کا فٹ پرنٹ میپ تیار کیا گیا، پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان نے 23 کلومیٹر کے روٹ پر بغیر رکے مسلسل لگ بھگ 40 منٹ تک سفر کیا، یقینی طور پر ملزمان کے پولیس کے گیٹ اپ میں ہونے کی وجہ سے انہیں تمام راستے کسی نے بھی نہیں روکا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ روٹ میپ کے راستے میں لگ بھگ 23 کلومیٹر میں مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ان کی شناخت اور روپوشی کے مقام کی تصدیق کی گئی، اس دوران ملزمان کے ممکنہ طور پر مزید ساتھیوں کے ہمراہ ہونےکا جائزہ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4649 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C