کررونا وائرس: ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا سفر پر پابندی عائد کردی
👁️ 91 بار دیکھا گیا
کررونا وائرس: ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا سفر پر پابندی عائد کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) ہلاکت خیز کررونا وائرس کے خوف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یورپ سے امریکا سفر پر پابندی عائد کرنے پر مجبور کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کررونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تو جاری ہے جسے روکنا تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے لیکن امریکی صدر نے اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے یورپ سے امریکا سفر پر 30 روز کے لیے پابندی لگادی ہے، برطانیہ کو پابندی سے استثنٰی حاصل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر اس وائرس کو ختم کرنا ہوگا، ہم نے اپنے اتحادیوں سے مشورہ کیا کہ وائرس سے کس طرح بچا جائے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کس طرح اس سے نمٹتے ہیں یہ ہمارے طرز عمل پر منحصر ہے لیکن امریکی قوم ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کررونا کے خلاف لڑنا ہوگا، یورپ نے چین سے آنیوالوں کی نگرانی کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، یورپ میں مناسب اقدامات نہ ہونے کیوجہ سے وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھا۔
امریکی صدر نے اسکول بند کرنے اور بڑے اجتماعات پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا۔ اگر کسی شہری کی طبیعت ٹھیک نہیں تو وہ گھر پر رہے گا۔
ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ امریکا کے پاس بہترین معیشت، بہترین صحت کی سہولتیں ہیں، ہم ایک قوم ، ایک فیملی ہیں ہمیشہ اس قوم نے چیلنج سے نمٹا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دیگر ملکوں کےلیے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کردی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا کی کئی ریاستوں میں کررونا وائرس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے, امریکا میں ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا ہوکر ابتک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 26 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1327 ہوگئی ہے۔
ادھر سعودی عرب نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستان، انڈیا اور پورپی یونین کے بیشتر ملکوں کے سفر پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جن نئے ممالک کے لیے سعودی اور مقیم غیر ملکیوں کا سفر اور فلائٹس معطل کی جا رہی ہیں ان میں یورپی یونین کے کئی ممالک اور سوئٹزرلینڈ کے علاوہ پاکستان، انڈیا، سری لنکا، فلپائن، ایتھوپیا، سوڈان، اریٹریا، کینیا، جبوتی، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس قبل چودہ ملکوں کے سفر پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی ان میں سلطنت عمان، جمہوریہ فرانس، جرمنی، ترکی، سپین، امارات، کویت، بحرین، لبنان، شام، جنوبی کوریا، مصر، اٹلی اور عراق شامل تھے۔ ان ممالک سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر آنے والوں پر بھی پابندی عائد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C