کررونا کا خوف: کویت میں اذان کے الفاظ تبدیل، ‘حی علی الصلاة‘ کی جگہ ‘الصلاة فی بیوتکم‘
👁️ 107 بار دیکھا گیا
کررونا کا خوف: کویت میں اذان کے الفاظ تبدیل، ‘حی علی الصلاة‘ کی جگہ ‘الصلاة فی بیوتکم‘
کویت سٹی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں معاشرتی اور اقتصادی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور مسلم اکثریتی ممالک میں حکام کو وبا سے نمٹنے کے ليے حفظان صحت کی تجاویز کو مذہبی پیغامات سے ملا کر پیش کرنا پڑ رہا ہے۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق کررونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کی حکومتوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ایسی صورت حال میں مشرق وسطی میں مذہبی رہنماؤں اور حکومتی اداروں نے اس غیر یقینی وقت کے دوران صاحب عقیدہ لوگوں کی رہنمائی اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔
عراق میں گرینڈ آیت اللہ علی سیستانی نے کہا کہ ‘طبی ماہرین کی رائے پر عمل کرنا‘ مذہبی فریضہ ہے۔ ترکی کے مذہبی امور کے صدر علی ارباش نے وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی مشوروں پر عمل کرانے کے لیے پیغمبر اسلام کی تعلیمات کا سہارا لیا۔
کویت میں اذان کے الفاظ بدلے گئے، جو کہ شاذ و نادر ہی دیکھا جاتا ہے، اور اذان میں ‘حی علی الصلاة‘ کی جگہ ‘الصلاة فی بیوتکم‘ کہہ کر لوگوں کو گھر ہی میں نماز ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔
Adhan was made in Kuwait telling Muslims to pray at home due to the spread of Coronavirus.
Instead of “Hayya 'ala al-Salah” (come to prayer), the muadhin says “al-Salatu fi buyutikum” (pray in your homes).
This was made at the time of the Prophet ﷺ during heavy rain and wind. pic.twitter.com/JRAkEMuwDU
— 5Pillars (@5Pillarsuk) March 13, 2020
اگرچہ حکومتوں اور مذہبی رہنماؤں نے طریقہ کار مختلف اختیار کیا لیکن پیغام ایک ہی تھا، یعنی گھر میں رہیں، لوگوں سے نہ ملیں اور ہاتھ دھوتے رہیں۔
کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر روز اسلان اس بارے میں کہتے ہیں، ”مسلمان دوسروں سے مختلف نہیں۔ دنيا بھر میں زیادہ تر مسلمان عملی ہیں اور وہ بھی دوسروں کی طرح گھروں میں رکے ہوئے ہیں۔‘‘
‘صفائی نصف ایمان ہے‘
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات اور مذہبی پیغامات کے ادغام کی مثال متحدہ عرب امارات میں بھی دیکھی گئی۔ امارات میں مذہبی امور کی کونسل نے ایک فتوی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صحت عامہ کی ہدایات پر عمل کرنا فرض ہے۔
فتوے میں کہا گیا کہ ‘حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ ضوابط اور صحت عامہ کی ہدایات پر عمل کرنا اور بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کرنا‘ معاشرے میں سب پر فرض ہے۔ لوگوں کو صابن کے ساتھ تواتر سے ہاتھ دھونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا گیا کہ صفائی اسلام کا حصہ ہے۔
ماضی سے مثالیں
اکثریتی مسلم ممالک میں باجماعت نماز ادا کرنا اور خاص طور پر جمعے کی نماز مسجد میں ادا کرنے کے بارے میں لوگ زیادہ حساس ہیں۔ اس کی مثال گزشتہ روز پاکستان سمیت کچھ دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی، جہاں لوگ نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنے کے لیے بضد تھے۔
Scores defy ban on congregational prayer and flock to one of Karachi oldest mosque, New Memon Masjd.
Despite police and officials urging people to stay home and closing the mosque entrance, over a hundred people prayed on the premises.#CoronavirusPakistan
Video via WhatsApp pic.twitter.com/WJXU7T0UUi
— The Express Tribune (@etribune) March 27, 2020
تاہم ہنگامی صورت میں مسجدیں بند کرنے کی روایت پہلے سے موجود ہے اور موجودہ مذہبی رہنماؤں نے بھی انہی روایات کا سہارا لیا۔
پروفیسر اسلان کہتے ہیں، ”اس وقت بھی (وبا کی) صورت حال بہت سنجیدہ ہے اس لیے یہ دیکھا گیا کہ ماضی میں وبا پھیلے تو مسلم اسکالرز نے کیا کیا تھا۔‘‘
مسلمانوں کی تاریخ کے تناظر میں اور ماضی کی مذہبی شخصیات کے فیصلوں کی روشنی میں موجودہ فیصلوں کو دیکھنے سے زیادہ تر صاحب عقیدہ افراد کے لیے مسجد میں نماز نہ پڑھنے کا فیصلہ سمجھنا آسان ثابت ہوا۔
مستقبل کی تیاری
جمعہ تو گزر گیا اور زیادہ تر ممالک میں اکثریت نے نماز گھر ہی میں ادا کی، لیکن ابھی ایک اور امتحان باقی ہے۔ اگلے مہینے سے رمضان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اور ابھی سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس وقت وبا کی صورت حال کیا ہو گی۔
لیکن ابھی سے ایک ساتھ سحر اور افطار کیے جانے کے بارے میں گفتگو شروع ہو چکی ہے اور ایک ساتھ افطار کے لیے ویڈیو کال جیسے طریقے اختیار کرنے کی تجاویز بھی سامنے آنے لگی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C