کرم: صدہ میں کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا
👁️ 92 بار دیکھا گیا
کرم: صدہ میں کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا
صدہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے صدہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ مشتعل ہجوم نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجاً مین شاہراہ کو بلاک کردیا اور متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کی تحصیل صدہ کے قریب ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں لوئرکرم کے علاقے منڈا سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید اور اس کے والد فضل رحیم جان بحق ہوگئے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ضلع کرم کے علاقے منڈا گاوں کے باپ بیٹا جو کہ آج تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے مقامی عدالت آئے تھے جب وہ اپنے کار میں واپس گاوں منڈا جارہے تھے تو صدہ کے علاقے ٹوپکی لوئر کرم، تاک میں بیٹھے مخالف فریق جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نے کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں فضل رحیم اور عبدالرشید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے لاشیں صدہ بازار میں سڑک پر رکھ احتجاجاً مین شاہراہ کو بلاک کردیا اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ 73 بریگیڈ کے کمانڈر نجف عباس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے اور سیکیورٹی فورسز کے دستے صدہ بازار پہنچ گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم میں ذاتی دشمنی کی بنیاد پر فائرنگ میں باپ بیٹے کی ہلاکت کے بعد صدہ میں اختجاجی مظاہرے میں سڑک بند کر کے اہل تشیع کے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کر کے آگ لگا دی گئی، مقامی دکانداروں اور ضلعی انتظامیہ نے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو مخفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام مسافر اور راہگیر بالکل مخفوظ ہیں اور پاراچنار میں موجود تری منگل سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں پہنچا دیا ہے۔
پاراچنار کے سیاسی اور سماجی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صدہ کے قریب ذاتی دشمنی میں دو افراد کے قتل کئے جانے پر احتجاج میں اپر کرم کے اہل تشیع کے گاڑیوں پر حملے، توڑ پھوڑ، جلاوٗ گھیراوٗ اور تشدد کا حکومت سختی سے نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث کالعدم تنظیموں کے منظم افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں جو اس واقعے کو مذہبی منافرت پھیلانے اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C