کرم میں سرحد پار سے چیک پوسٹ پر حملہ، 5 پاکستانی فوجی ہلاک، 4 زخمی
👁️ 46 بار دیکھا گیا
کرم میں سرحد پار سے چیک پوسٹ پر حملہ، 5 پاکستانی فوجی ہلاک، 4 زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) پاک افغان سرحد کے قریب واقع صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے شورکو کے مقام پر پاکستانی سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ اور گولہ باری، ہلاکتوں کا خدشہ#Kurram #Pakistan #Afghanistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) February 5, 2022
سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام کو افغانستان کے صوبہ خوست سے لوئر کرم کے قریب سرحدی علاقے شورکو میں قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
کرم اپڈیٹ: افغانستان کے صوبہ خوست سے قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے شورکو پر فائرنگ، نامعلوم حملہ آوروں نے سرحدی چوکی کو نشانہ بنایا، حملے میں 5 پاکستانی فوجی ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔#Kurram #Pakistan #Afghanistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) February 6, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کئی شدت پسند ہلاک جبکہ پانچ پاکستانی فوجی ہلاک اور چار فوجی زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دینے کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ علاقے میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔
ہلاک اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیا اللہ، ناہید اقبال، سمیر اللہ اور ساجد علی کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
واضح رہے کہ قبائلی علاقوں میں گزشتہ کچھ ماہ سے دہشتگردی کے واقات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8882 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2503 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2258 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1947 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C