کرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 79 بار دیکھا گیا
کرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں متحارب قبائلیوں کے درمیان جمعے سے شروع ہونے والی جھڑپیں تاحال جاری ہیں اور پانچ روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم نے اب تک ان جھڑپوں کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان تو جاری نہیں کیا مگر انتظامی عہدیداروں کا کہنا کہ یہ جھڑپیں در اصل متحارب قبائلی گروپوں اور خاندانوں کے مابین جائیداد کے تنازع پر ہو رہی ہیں۔ ماضی میں اس قسم کی جھڑپیں فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل ہوتی رہی ہیں۔
ضلعی پولیس دفتر کے اہلکاروں نے جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین ایک دوسرے کو چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔
کرم کے مرکزی انتظامی شہر پارا چنار سے تعلق رکھنے والے صحافی سجاد حیدر نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ اس وقت کرم کے اپر، لوئر اور سینٹرل تینوں تحصیلوں کے چار مختلف مقامات پر متحارب فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
سجاد حیدر کے مطابق منگل کی شب مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ اب تک جھڑپوں کے دوران 21 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ البتہ مقامی سینئر صحافی علی افضال کہتے ہیں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو چکی ہے جب کہ کرم سے منتخب رکنِ قومی اسمبلی سید حمید حسین نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر چکی ہے۔
سید حمید حسین نے وائس آف امریکہ سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فریقین کے درمیان لڑائی ختم کرانے کے لیے جرگہ منگل کو روانہ ہوا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ کوئی منظم طریقے سے اس آگ کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان فائرنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بالش خیل سدہ، مقبل پاڑہ چمکنی اور پیواڑ تری ہیں جب کہ ضلع کرم کا دیگر علاقوں سے رابطہ منتقطع ہونے سے علاقے میں اشیائے خور و نوش، ادویات اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11797 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C