کرم: پاراچنار میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 222 بار دیکھا گیا
کرم: پاراچنار میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد گرفتار
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم کے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کرم پولیس کے مطابق 21 اپریل کو شلوزان شین خواڑ کے قریب روڈ پروٹیکشن فورس کے اہلکار پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سید جلیل کا تعلق کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم کو لقمان خیل چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے ایک پستول اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس پارٹی پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور فائرنگ بھی کی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ بعد ازاں ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C