کرم: پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام
👁️ 230 بار دیکھا گیا
کرم: پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان لع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر مسلح افراد کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے پر فورسز نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فوری کارروائی کی، جس کے باعث درانداز گھبرا کر افغانستان کی جانب فرار ہو گئے۔ فورسز کے بروقت اقدام سے ممکنہ سیکیورٹی خطرہ ٹل گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز بعض مواقع پر شدت پسندوں اور اسمگلروں کو فائر کور فراہم کرتی ہیں، اور پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کر کے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ غیر قانونی عناصر سرحد عبور کر سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کرم کی سرحدی پٹی پر غیر معمولی سرگرمیاں دیکھی جا رہی تھیں، تاہم پاکستانی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سرحدی حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مسلح کارروائی یا مہم جوئی کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا، اور پاکستان اپنی سرحد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر 67,023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں 12,857 اور بلوچستان میں 53,309 کارروائیاں کی گئیں۔ ان کے مطابق اس سال 1,873 دہشت گرد مارے گئے، جن میں 136 افغان شہری بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4531 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C