کرک میں پولیس اور طالبان کے درمیان فائرنگ، ڈی ایس بی انچارج سمیت تین اہلکار زخمی
👁️ 412 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس اور طالبان کے درمیان فائرنگ، ڈی ایس بی انچارج سمیت تین اہلکار زخمی
کرک (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلوں میں ڈی ایس بی انچارج سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرک کے علاقے امبیری کلہ کے قریب پیش آیا، جہاں گشت کے دوران پولیس پارٹی کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
واقعے میں ڈی ایس بی انچارج اختر حیات، کانسٹیبل نجیب اللہ اور مجاہد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے

متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C