کرک میں پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 8 شدت ہسند مارے گئے
👁️ 266 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 8 شدت ہسند مارے گئے
کرک/پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے گرگری میں پولیس کی موبائل وین پر شدت پسندوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل شاہد زمان، کانسٹیبل عارف، کانسٹیبل سمیع اللہ، کانسٹیبل صفدر اور کانسٹیبل محمد شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب شدت پسند عارف عرف ڈان بھی شامل ہے، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی تیز کر دی گئی ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور حملے میں ملوث عناصر کا تعاقب جاری ہے۔
واضح رہے کہ گرگری کے علاقے میں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جہاں سے ملک کے مختلف حصوں کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے کرک اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شدت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس موبائل پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، جبکہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C