کشمیر: بھارتی فورسز کا تین ‘عسکریت پسندوں’ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
👁️ 26 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی فورسز کا تین ‘عسکریت پسندوں’ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
سرینگر (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی سکیورٹی فورسز نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ برس جن 171 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا، اس میں سے انیس پاکستانی شہری تھے۔ اس برس کے آغاز سے کشمیر میں اب تک تین مختلف جھڑپیں ہو چکی ہیں۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے پانچ جنوری کو ایک تصادم میں تین مزید مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ کشمیر پولیس کے ایک بیان کے مطابق یہ جھڑپیں علی الصبح جنوبی ضلع پلوامہ کے چھندگام میں شروع ہوئی تھیں جو اب بھی جاری ہیں۔
کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجۓ کمار نے بتایا کہ جن تین مشتبہ افراد کو ہلاک کیا گيا ہے ان کا تعلق شدت پسند تنظیم جیش محمد سے ہے اور ان میں سے ایک پاکستان کا شہری ہے۔
ان کا کہنا تھا، “پلوامہ کے چھندگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں جیش محمد کے تین شدت پسند مارے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک پاکستانی شہری ہے۔ ان کے پاس سے رائفل سمیت دیگر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔”
پانچ دن میں آٹھ ہلاکتیں
بھارتی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں کے ساتھ ہی رواں برس کے ابتدائی پانچ دنوں میں وادی کشمیر کی مسلح علیحدگی پسند تحریک سے وابستہ آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے سات افراد کو مسلح تصادم میں مارنے کا دعویٰ کیا گيا ہے۔
ایک شخص کو بھارتی فوج نے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی کوشش کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور اسے پاکستانی فوج کا رکن قرار دیا ہے۔
اس سے قبل منگل کے روز ضلع کولگام میں بھی مبینہ تصادم کے دوران دو نوجوان لڑکوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصادم سے قبل ان افراد سے اپنے آپ کو حوالے کرنے کو کہا گيا تھا تاہم جب انہوں نے ایسا نہیں کیا تب انہیں ہلاک کیا گيا۔
تشدد میں اضافہ
اس سے قبل سکیورٹی فورسز نے 29 دسمبر کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکری گروہ جیش محمد سے وابستہ چھ عسکریت پسندوں کو جھڑپوں کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق ان چھ میں سے دو پاکستانی شہری تھے۔ ان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار اور دو فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔
جموں و کشمیر پولیس نے 31 دسمبر کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سن 2021 میں کشمیر میں مجموعی طور پر 171 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گيا، جن میں سے انیس کا تعلق پاکستان سے تھا۔
بھارتی حکام کے مطابق اگست 2019 سے اب تک کم از کم 380 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جب کہ اس دوران تقریبا ایک سو عام شہری اور 80 کے قریب سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ اگست 2019 میں مودی کی حکومت نے کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے اس علاقے میں پہلے سے جاری آزادی اور علیحدگی کی تحریک میں مزید شدت پیدا ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8932 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4762 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3542 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2539 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2286 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1981 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C