29/April/2026

کوئٹہ میں رہائشی علاقوں پر راکٹ حملے، تین راہگیر زخمی، متعدد گھروں کو نقصان

👁️ 229 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ میں رہائشی علاقوں پر راکٹ حملے، تین راہگیر زخمی، متعدد گھروں کو نقصان

کوئٹہ میں رہائشی علاقوں پر راکٹ حملے، تین راہگیر زخمی، متعدد گھروں کو نقصان

کوئٹہ (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف رہائشی علاقوں میں نامعلوم سمت سے داغے گئے تین راکٹ گرنے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ تین راہگیر معمولی زخمی ہو گئے اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔

 

پولیس اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی رات اختر محمد روڈ شانتی نگر، فقیر محمد روڈ عثمانیہ گلی اور میر احمد خان روڈ پر تین راکٹ داغے گئے۔

 

پہلا راکٹ اختر محمد روڈ پر ایک رہائشی گھر کی چھت پر گرا، جس سے چھت میں بڑا سوراخ ہو گیا اور گھر پر نصب سولر سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

دوسرا راکٹ فقیر محمد روڈ عثمانیہ گلی میں رہائشی محمد عثمان کے گھر کی چھت پر گرا، جس سے گھر کی دیواریں اور چھت شدید متاثر ہوئیں۔

 

تیسرا راکٹ میر احمد خان روڈ پر ایک ڈبل اسٹوری گھر کی چھت کی چار دیواری سے ٹکرا کر گرا، جس کے نتیجے میں دیوار گر گئی اور قریبی راستے پر چلنے والے تین راہگیر معمولی زخمی ہو گئے۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

 

واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے تمام متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ حملے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی جانب سے کیے گئے ہیں، تاہم تاحال کسی بھی گروپ یا تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C