کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں نرمی کرنیوالے ممالک غلط سمت میں چل رہے ہیں، سربراہ عالمی ادارہ صحت
👁️ 98 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں نرمی کرنیوالے ممالک غلط سمت میں چل رہے ہیں، سربراہ عالمی ادارہ صحت
نیو یارک (ڈیلی اردو) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرنیوالے ممالک غلط سمت میں چل رہے ہیں، اگر رکن ممالک فیصلہ کن اقدامات کرنے میں ناکام رہے تو کورونا وائرس کی وباء شدت اختیار کر لے گی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانم نے جنیوا میں ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ کئی ممالک کورونا وائرس کے حوالے سے غلط سمت میں جا رہے ہیں، اگر رکن ممالک نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کمی کی تو کورونا کی وبا شدت اختیار کر لے گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو پہلے والی صورتحا ل پر آنے کیلئے ابھی بہت وقت درکار ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کورونا کی وباء پر قابو پانے کی کوششوں کے ضمن میں رہنماؤں کے مبہم پیغامات عوامی اعتماد کوٹھیس پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کورونا وائرس کو عوام کا اولین دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعدد ممالک کی حکومتوں کے اقدامات اور شہریوں کی سرگرمیاں وائرس کی سنگینی کا اظہار نہیں کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: حوثیوں کا سعودی عرب میں تیل کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت
28/July/2026 👁️ 866 بار دیکھا گیا
پاکستان: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی اہم ملاقات
28/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشت گرد ہلاک
28/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8984 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3732 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3605 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2588 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C