کورونا وائرس: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان کردیا
👁️ 125 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نےملک میں مزید 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے 2 ہفتے تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والی مشکلات کا احساس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں لاک ڈاؤن ہوچکے ہیں، ہم نے بھی لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے دو ہفتے بھی لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث چھوٹے دکاندار ایک دم بے روزگار ہوگئے، کورونا جتنا پھیلنا چاہیے تھا اس کا 30 فیصد پھیلا ہے، دیگر ملکوں کی مناسبت سے ہمارے ہاں کم افراد متاثر ہوئے، اٹلی اور اسپین دیکھ لیں، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کہ کورونا کسی وقت بھی پھیل سکتا ہے، احتیاط کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے، نوجوانوں کو کورونا اتنا متاثر نہیں کرتا لیکن وہی نوجوان اپنے گھر میں بزرگوں کی زندگی مشکل میں ڈال سکتے ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کررہے ہیں، ابتک ہم ٹھیک چل رہےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ خدانخواستہ بے قاعدگی ہوئی تو ہم اس کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے، اس لیے ہم لاک ڈاؤن کو آگے لے کر جارہےہیں، اسکول، کالجز، عوامی مقامات پر اگلے دو ہفتے لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام میں 28 لاکھ خاندانوں کو پیسہ مل چکا ہے، 45 ارب روپے تقسیم کرچکے، انتظامات کیے گئے ہیں کہ گندم کی کٹائی میں رکاوٹ نہ ہو، تعمیراتی صنعت میں رسک فیکٹر بہت کم ہے، تعمیراتی انڈسٹری کیلئے کل ایک آرڈیننس لارہے ہیں، تعمیراتی صنعت کو بہت بڑا ریلیف پیکیج دیں گے اور تعمیراتی صنعت آج سے کھول رہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت آرڈیننس لارہےہیں، گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے سخت آرڈیننس لا رہے ہیں، ملک سے گندم کی اسمگلنگ کا خطرہ ہے، پاکستان سے ڈالر بھی اسمگل ہو جاتے ہیں، اسمگلنگ کرنے والے کے منیجر کو نہیں مالک کو پکڑیں گے، ملک میں ذخیرہ اندوزی کو بھی روکیں گے، رمضان سے پہلے ذخیرہ اندوز مصنوعی منہگائی پیدا کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 75فیصد مزدور رجسٹرڈ ہی نہیں، ہم نےہنگامی بنیاد پر احساس پروگرام شروع کیا، احساس پروگرام میں کسی قسم کی انسانی مداخلت نہیں ہے، احساس پروگرام میں ڈیٹا بیس کے ذریعے مستحق افراد کی شناخت ہو رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی صنعت جب تک کام شروع نہیں کریگی، مزدور طبقے کی مدد نہیں ہوسکےگی، ایک طرف کورونا ہے اور دوسری طرف بھوک ہے، جب لوگوں کو بھوک کی فکر ہوگی تو وہ لاک ڈاؤن کونہیں مانیں گے، اگرہم مزید احتیاط کرلیں تو کئی صنعتیں کھول سکتےہیں، ہمارے وہ حالات نہیں ہوں گے جو ہم سے زیادہ امیر ممالک کے ہیں۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ نے بھی لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی منظوری دی۔
لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی حتمی منظوری اب قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے بھی دے دی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے جو 14 اپریل کو ختم ہونا تھا۔
آج پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5829 تک پہنچ گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C