کور کمانڈرز کانفرنس کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے پر اظہار تشویش
👁️ 28 بار دیکھا گیا
کور کمانڈرز کانفرنس کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے پر اظہار تشویش
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں غلطی سے میزائل فائر کرنے کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق 248ویں کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔
کور کمانڈرز کانفرنس کو اہم عالمی اور علاقائی پیش رفت، ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال اور مغربی بارڈر مینجمنٹ پر پیش رفت کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
کور کمانڈر کانفرنس نے بھارت کی جانب سے حادثہ قرار دیے گئے میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔
کانفرنس کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت کی جانب سے غلطی کے اعتراف کے باوجود متعلقہ بین الاقوامی فورمز کو اس واقعے کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے اور بھارتی اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت اور حفاظتی پروٹوکول کو نگرانی کے تابع کرنا چاہیے۔
فورم نے کہا کہ اس طرح کے خطرناک واقعات علاقائی امن اور اسٹریٹجک استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔
فورم نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز کو سراہا اور ہدایت کی کہ او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس اور یوم پاکستان پریڈ کے پرامن انعقاد کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور مشن پر مبنی تربیت پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26314 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15557 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11843 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9153 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7437 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5205 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C