24/July/2026

کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی

👁️ 65 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی

کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی

کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کسٹم اہلکار ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ پنڈی پل ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

 

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ لاش اور زخمی دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

 

ڈی پی او کے مطابق حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

تاحال کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C