کوہلو: دو قبائل میں تصادم، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
کوہلو: دو قبائل میں تصادم، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی
کوہلو (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مری قبیلے کی ذیلی شاخ شاہیجہ مری کے ایک ہی خاندان میں خونی تصادم کے نتیجے میں دو افراد جان بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں مری قبائل کی ذیلی شاخ شاہیجہ کے دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعہ میں خونی تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔
An armed clash bw two sub-tribes of #Marri occurred in Kohlu district of #Balochistan, at least two people were killed while five others injured, panic feared across the area after the clash,
— ???????? (@Info_Balochistn) April 13, 2020
دونوں قبائل کے مسلح افراد نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں عیسی خان ولد مہراب اور سلیم عارف ولد عیسی خان جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ زخمیوں میں چند افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جنہیں پنجاب کے اضلاع ملتان اور ڈیرہ غازیخان ریفر کیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق تنازعہ ایک ہی قبیلے کی دو شاخوں کے درمیان پیش آیا۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قبائلی و زمینوں کے تنازعات کی وجہ سے اکثر اوقات مسلح تصادم ہوتے رہتے ہیں جس کے سبب کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
واضح رہے اب تک دو افراد گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں سے ایک شخص کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے شخص کو لیویز فورس نے ببرٹک سے گرفتار کرلیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4669 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1940 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C