کیا فلسطینی پناہ گزین ادارے کے کچھ اہلکار اسرائیل پر حماس حملوں میں ملوث تھے؟
👁️ 83 بار دیکھا گیا
کیا فلسطینی پناہ گزین ادارے کے کچھ اہلکار اسرائیل پر حماس حملوں میں ملوث تھے؟
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) بائیڈن انتظامیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے، UNRWA پر ان الزامات کے بعد کہ اس کے کچھ اہلکاروں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں میں حصہ لیا تھا، اس کی امداد کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ ادارے نےمتعدد ملازمین کو برخواست کر دیا ہے اور تحقیقاتی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے جمعےکےروز کہا کہ اسے ان الزامات پر سخت تشویش ہے اور اس نے فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے،UNRWA کی اضافی امداد کو اس وقت تک عارضی طور پر روک دیا ہےجب تک ان دعوؤں کا جائزہ نہیں لیا جاتا اور اقوام متحدہ ان سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرلیتی۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سر براہ اینتونیو گوتریس کو اس فیصلے سے مطلع کرنے کے لیے بات کی تھی، جو UNRWA کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی سابق معاونت کے حوالے سے نمایاں طور پر برعکس فیصلہ ہے۔
بلنکن نے ابھی حال ہی میں اردن میں UNRWA کے دفتر کا دورہ کیا تھا اور غزہ میں ادارے کے کام کی تعریف کی تھی جب کہ تنازعے میں اس کے درجنوں اہل کاروں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
محکمہ خارجہ نے اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا،” ہم ایسی کسی تحقیقات کے نتیجے اور الزامات درست ہونے کی صورت میں سیکرٹری جنرل کی جانب سے، فیصلہ کن اقدام کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔”
محکمہ خارجہ نے کہا،”ہم اقوام متحدہ کی جانب سے UNRWA کے ایک جامع اور غیر جانبدار جائزے کے اعلان کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ 7 اکتوبر کے خوفناک حملوں میں جس کسی نے بھی حصہ لیا اس کو مکمل طور پر جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔”
بائیڈن انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد UNRWA کی فنڈنگ کو بحال کر دیا تھا جسے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران منقطع کر دیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA کا رد عمل
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے سر براہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے اس الزام کے بعدکہ ادارے کے کچھ اہل کاروں نے جنوبی اسرائیل میں حماس کے عسکریت پسندوں کے مہلک حملوں میں حصہ لیا تھا، متعدد ملازمین کو برخواست کر دیا ہے اور ایک تحقیقاتی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
جمعے کے روز ایک بیان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سر براہ Philippe Lazzarini نے بھی اس پیش رفت کو افسوسناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ، ان کا ادارہ ،جو UNRWA کے طور پر معروف ہے، 7 اکتوبر کے حملوں کی مذمت کرتا ہے جس میں عسکریت پسندوں نے لگ بھگ 1200 لوگوں کو ہلاک کر دیا اور 250 کو یرغمال بنایا تھا۔ انہوں نے اپیل کی کہ یرغمالوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرکے ان کے خاندانوں کے پاس واپس بھیجا جائے۔
لازارینی نے کہا کہ اسرائیلی عہدے داروں نے ان کے ادارے کو حملوں میں مبینہ طور پر ملوث متعدد ملازمین کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔
غزہ کے 23 لاکھ لوگوں میں سے لاکھوں کو تعلیم ، طبی سہولیات اور ویلفئیر سروسز فراہم کرنے والے اس ادارے کے پاس ہزاروں ملازمین ہیں۔
جمعے کے روز ایک بیان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ Philippe Lazzarini نے بھی اس پیش رفت کو افسوسناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ، ان کا ادارہ ،جو UNRWA کے طور پر معروف ہے، 7 اکتوبر کے حملوں کی مذمت کرتا ہے جس میں عسکریت پسندوں نے لگ بھگ 1200 لوگوں کو ہلاک کر دیا اور 250 کو یرغمال بنایا تھا۔ انہوں نے اپیل کی کہ یرغمالوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرکے ان کے خاندانوں کے پاس واپس بھیجا جائے۔
لازارینی نے کہا کہ اسرائیلی عہدے داروں نے ان کے ادارے کو حملوں میں مبینہ طور پر ملوث متعدد ملازمین کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔
غزہ کے 23 لاکھ لوگوں میں سے لاکھوں کو تعلیم ، طبی سہولیات اور ویلفئیر سروسز فراہم کرنے والے اس ادارے کے پاس ہزاروں ملازمین ہیں۔
لازارینی نے کہا کہ ،”جو کوئی بھی اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار سے غداری کرتا ہے وہ ان کے ساتھ بھی غداری کرتا ہے جن کیلئے ہم غزہ، پورے خطے اور دینا بھر میں خدمات انجام دیتے ہیں۔”
انہوں نے کہا ملازمت سے بر طرف کیے جانے والے لوگوں کے علاوہ، ادارے کے دوسرے ملازمین کو بھی ملوث پائے جانے کی صور ت میں جواب دہ ٹھہرایا جائے گا جس میں فوجداری مقدمات شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7535 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5490 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C