کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
👁️ 64 بار دیکھا گیا
کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
اوٹاوا (ڈیلی اردو) کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں،کینیڈا نے ایران کے 6 افراد اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈا کی ایران پر لگائی گئی پابندیوں کی فہرست میں قدس فورس کے کمانڈر محمد کرامی بھی شامل ہیں، کینیڈا نے ان افراد اور اداروں پر ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں حصہ لینے کا الزام لگایا ہے۔
"My counterparts and I will gather to send a clear message: the Iranian regime must end all forms of violence and persecution against the Iranian people, including their brutal aggressions against women in particular," https://t.co/x5s3I2uVwU https://t.co/x5s3I2uVwU
— Mélanie Joly (@melaniejoly) October 19, 2022
کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈا ایرانی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورعلاقائی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا جواب دینے کیلئے تمام طریقے استعمال کرے گا۔
اس سے قبل ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن پر یورپی یونین نے ایرانی پولیس اور وزیر مواصلات سمیت چار ایرانی اداروں اور 11شخصیات پر ویزا اور اثاثے منجمد کرنے کی پابندیاں لگائی تھیں۔
واضح رہے کہ ایران میں زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے ایک ماہ سے جاری ہیں، ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران میں اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر 13ستمبر کو گرفتار ہونے والی 22 سالہ مہسا امینی تین روز بعد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C