گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کے پیچھے ایران دشمن عناصر ہیں: ایرانی سپریم لیڈر
👁️ 90 بار دیکھا گیا
گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کے پیچھے ایران دشمن عناصر ہیں: ایرانی سپریم لیڈر
تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کو ملک دشمن عناصر کی کٹھ پتلیاں قرار دے دیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کی جانب سے گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کڑا فیصلہ ہے اور پریشانی کا باعث بھی ہے لیکن ہمیں اتحاد اور اتفاق کے ساتھ ان سخت حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے موقف اختیار کیا کہ پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ماہرین کی رائے پر کیا گیا اور اس پر عمل درآمد ناگزیر ہے تاہم حکومتی عہدے داروں کو دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا کم سے کم سامنا ہوں۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھلونا بننے سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تخریب کاروں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پولیس سے جھڑپوں میں مظاہرین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے حالات درست طریقے سے قابو میں نہیں آسکے جس کی وجہ سے متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور مظاہرین نے کچھ حکومتی مراکز بھی تباہ کردیئے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران کو شدید مالی بوجھ کا سامنا ہے جس سے نکلنے کے لیے حکومت نے گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرک میں سکیورٹی آپریشن مکمل، 14 دہشت گرد ہلاک، پولیس کا دعویٰ
23/October/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی دو کارروائیاں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سے مبینہ تعلق کے الزام میں 3 افراد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد
23/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں بھرپور ضرب لگائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
23/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
23/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران ایٹم بم بنا کر اسرائیل پر حملہ کرنا چاہتا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ؛ ایرانی حکومت کے خاتمے پر زور
23/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26394 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15628 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11927 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9281 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7540 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5503 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C