ہنگو میں آپریشن کے دوران مارٹر گولے آبادی پر گرنے سے 6 افراد ہلاک، 13 زخمی
👁️ 255 بار دیکھا گیا
ہنگو میں آپریشن کے دوران مارٹر گولے آبادی پر گرنے سے 6 افراد ہلاک، 13 زخمی
ہنگو (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مارٹر گولے آبادی کے قریب گرنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ضلع ہنگو اور ضلع اورکزئی کے سرحدی علاقوں زرگری، شناوری اور دورڑی بانڈہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مسلح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو روز سے آپریشن جاری تھا۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کے مطابق کارروائی کے دوران مارٹر گولے آبادی میں گرے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ دورڑی بانڈہ بازار میں گولے گرنے سے سول آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی جبکہ زرگیری کے علاقے میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی جاری رہیں۔
ڈی ایس پی امجد حسین کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C