ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
👁️ 424 بار دیکھا گیا
ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جسے علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کیا۔
پولیس حکام کے مطابق جمعہ کے روز ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر آفریدی سمیت تین اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ دھماکے میں ایس پی اسد زبیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس سے پولیس موبائل الٹ گئی۔
ڈی ایس پی امجد حسین کے مطابق دہشت گردوں نے بلیامینہ میں ایک خالی چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کی اطلاع پر ایس پی آپریشنز اسد زبیر موقع پر پہنچے، اور اسی دوران دوسرا دھماکا ہوا جس میں ایس پی اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں تھی، جس کے باعث اُن کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکے سے متاثر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو کو حساسیت کے باوجود صرف ایک بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے جو ڈی پی او کے زیر استعمال ہے، جبکہ ڈی ایس پی سطح تک بلٹ پروف گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے۔
قربانی کے انسانی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسد زبیر آفریدی کا تعلق ایک ایسے خاندان سے تھا جس نے امن و امان کے لیے مسلسل قربانیاں دیں۔ ان کے والد اورنگ زیب آفریدی اور دادا شہاب الدین آفریدی بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوچکے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی علاقے میں ماضی میں ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ ڈی پی او ہنگو پر بھی حملے کی کوشش ہوچکی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عدیل اقبال نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے، اور مزید بلٹ پروف گاڑیاں اُن اضلاع کو فراہم کی جائیں گی جہاں ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C