یمن: اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی وزیراعظم سمیت متعدد اعلیٰ عہدیدار ہلاک
👁️ 462 بار دیکھا گیا
یمن: اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی وزیراعظم سمیت متعدد اعلیٰ عہدیدار ہلاک
صنعا + یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی فضائیہ نے جمعرات کو یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری کی، جس میں حوثی حکومت کے وزیراعظم سمیت متعدد اعلیٰ عہدیدار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے میں حوثی چیف آف اسٹاف، وزیرِ دفاع اور دیگر اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی حکومت کے مطابق، وزیراعظم احمد غالب الرحاوی صنعا کے علاقے بیت بوس میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں ہلاک ہوئے۔
انصاراللہ مخالف ذرائع ’الجمہوریہ‘ اور اخبار ’عدن الغد‘ نے بھی احمد الرحاوی کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوئے۔ احمد غالب الرحاوی تقریباً ایک سال سے حوثیوں کی حکومت کے وزیراعظم تھے اور انتظامی امور میں سرگرم تھے۔
اس کے علاوہ، حملوں میں حوثیوں کے وزیرِ داخلہ عبد الکریم الحوثی، وزیرِ دفاع محمد العاطفی اور چیف آف اسٹاف محمد الغامری بھی ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ حملہ ایک فوجی ہدف پر کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یمنی عہدیدار نصر الدین عامر نے بھی دعوے کی تردید کی کہ حملے میں یمنی فوجی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل نے حوثیوں کے اعلیٰ فوجی حکام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، مگر حوثی عہدیداروں نے اس دعوے کی ابتدائی طور پر تردید کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 257 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C