یوکرائن تنازع: روس نے جوہری میزائلوں سے لیس فوجی مشق کا آغاز کردیا
👁️ 28 بار دیکھا گیا
یوکرائن تنازع: روس نے جوہری میزائلوں سے لیس فوجی مشق کا آغاز کردیا
ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/روئٹرز) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ہفتہ انیس فروری کو جوہری حملے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے تجربات شروع کر دیے جب کہ ایک ہائپرسونک میزائل کی بھی تجرباتی لانچنگ کی گئی۔
ایک ایسے موقع پر جب مغربی ممالک کی جانب سے روس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ طاقت کے زور پر ملکی سرحدوں میں کسی بھی تبدیلی کی کوشش سے باز رہے، روس نے جوہری میزائلوں کے تجربات کا آغاز کر دیا ہے۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ روس کی ایک لاکھ سے زائد فوج یوکرائنی سرحد پر موجود ہے تاہم روس ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر روسی فوج کسی بھی قسم کی پیش قدمی کرتی ہے، تو نیٹو کے مشرقی یورپی بازو میں فوجی موجودگی بڑھا دی جائے گی جب کہ روس پر سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ کملا ہیرس کا کہنا تھا، ”قومی سرحدیں طاقت کے زور پر کسی بھی صورت تبدیل نہیں ہونا چاہییں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”ہم نے اقتصادی سطح پر اقدامات کی تیاری کر لی ہے، جو فوری، شدید اور منظم ہوں گے۔ ان میں روس کے مالیاتی اداروں اور کلیدی صنعتوں کو ہدف بنایا جائے گا۔‘‘
جوہری صلاحیت والے میزائلوں کے تجربات
ہفتے کے روز صدر ولادیمیر پوٹن نے کریملن سے روسی جوہری میزائلوں والی تجرباتی فوجی مشق کا آغاز کیا۔ ماسکو حکومت کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے جوہری مشقوں کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے روسی تیاری کو جانچنا تھا۔
کریملن سے روسی صدر پوٹن نے جب اسٹریٹیجک جوہری میزائل آزمائش کے لیے لانچ کیے، تو بتایا گیا کہ اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشنیکو بھی صدر پوٹن کے ساتھ موجود تھے۔ ماسکو حکومت کے مطابق روسی فوج نے بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جب کہ ایک ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔
یوکرائن پر حملہ ایک سنگین غلطی ہو گا
جنوبی جرمن شہر میونخ میں عالمی سکیورٹی کانفرنس میں شریک جرمن چانسلر اولاف شولس نے روس کو متنبہ کیا کہ یوکرائن پر کوئی بھی روسی حملہ ایک ‘سنگین غلطی‘ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کسی کارروائی کی انتہائی بھاری سیاسی، اقتصادی اور جیوسٹریٹیجک قیمت چکانا ہو گی۔
میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شولس نے کہا کہ یوکرائنی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد روسی فوجیوں کی موجودگی بے وجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو میں یوکرائن کی شمولیت ایجنڈے پر بھی نہیں لیکن روس اسے ایک اہم مسئلے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ تاہم شولس نے کہا کہ اس کے باوجود مغربی دنیا نے روس کے ساتھ سکیورٹی مطالبات کے حوالے سے بات چیت کے لیے رضامندی دکھائی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
یمن حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے، سعودی اتحادی فورس
14/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز کے کنٹرول کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاج
14/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8936 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4769 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3546 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2542 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1984 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C