یوکرینی حملے میں 63 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے، روسی وزارت دفاع نے تصدیق کردی
👁️ 44 بار دیکھا گیا
یوکرینی حملے میں 63 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے، روسی وزارت دفاع نے تصدیق کردی
ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) روسی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی فورسز کے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں اس کے کم از کم بھی تریسٹھ فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔ اسے روس کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے پیر کے روز اپنے تریسٹھ فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ روس کے یہ فوجی یوکرینی شہر ‘ماکئی فیکا‘ کی ایک عمارت میں موجود تھے۔ اس یوکرینی شہر پر روسی فورسز قبضہ کر چکی ہیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”ایک عارضی تعیناتی کے مقام پر ایک ساتھ انتہائی دھماکا خیز چار میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں تریسٹھ روسی فوجی مارے گئے ہیں‘‘۔
دوسری جانب یوکرینی فورسز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کیے بغیر کہا ہے کہ ڈونیٹسک کے اس علاقے میں تقریباﹰ 400 روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے، ”مرنے والے فوجیوں کے لواحقین اور پیاروں کو تمام ضروری معلومات اور مدد فراہم کی جائے گی‘‘۔ روسی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ کب رونما ہوا ہے؟ دوسری جانب یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ یہ کارروائی نئے سال کے آغاز پر کی گئی ہے۔
ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ روس یوکرین میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق کرے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کو خفیہ رکھتا ہے یا اس بارے میں بہت ہی کم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
سابق روسی علیحدگی پسند رہنما ایگور اسٹریلکوف کے مطابق انہیں یکم جنوری کی صبح تقریباً ایک بجے اس حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوکرینی فورسز نے روس کے متحرک فوجیوں پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ”سینکڑوں اہلکار ہلاک یا زخمی‘‘ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب روس نے بھی تازہ ڈرون حملوں میں ایک بار پھر یوکرین کے اہم شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں ہنگامی الارم بجتے رہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ایک بڑی تعداد میں ایرانی ساختہ کامیکازے ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔
یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان حملوں کے ذمہ دار ‘قابل رحم دہشت گرد‘ ہیں۔ تاہم زیلنسکی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج ڈرونز اور راکٹوں کے ساتھ بھی کچھ فتح نہیں کر سکے گی کیوں کہ یوکرینی متحد ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3554 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C