یوکرین میں جنگ سے فرار: صرف 9 ماہ میں 1 لاکھ 20 ہزار فوجی لاپتہ!
👁️ 287 بار دیکھا گیا
یوکرین میں جنگ سے فرار: صرف 9 ماہ میں 1 لاکھ 20 ہزار فوجی لاپتہ!
کییف + برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یوکرین کی حکومت معافی کے ایک نئے قانون کے ذریعے اس ''سنگین مسئلے‘‘ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سرکاری تفتیشی بیورو کے سربراہ اولیکسیے سوخاچوف نے خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس یوکرین کو بتایا، ”اس قانون کی بدولت 29 نومبر 2024 سے اگست 2025 تک 29 ہزار سے زائد فوجی، جو اپنے یونٹس کو غیر قانونی طور پر چھوڑ چکے تھے، رضاکارانہ طور پر واپس خدمات میں شامل ہو چکے ہیں۔"
اس نئے قانون کے تحت ماضی میں غیرقانونی طور پر یونٹ چھوڑنے والے فوجیوں کو رضاکارانہ واپسی پر سزا سے مکمل طور پر استثنٰی دیا گیا ہے۔ سوخاچوف کے مطابق یہ ترمیم فوج کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
تاہم یہ شدید مسئلہ ابھی تک برقرار ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں فرار کے ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
فرار کے واقعات اب بھی بڑے پیمانے پر موجود
یوکرین کی فوج میں فرار کے واقعات ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر 2025ء کے پہلے چھ ماہ تک پراسیکیوٹر جنرل کے آفس نے تقریباً 224,000 مقدمات درج کیے۔ دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ فرار ہونے والے فوجیوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیوں کہ ان واقعات میں سے صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہی عدالتوں تک پہنچتا ہے۔
صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق فوج ہر مہینے 30 ہزار تک نئے فوجی بھرتی کر رہی ہے لیکن ماہانہ نقصانات، ہلاکتیں، زخمی، قیدی اور فرار کم از کم اتنی ہی تعداد میں ہیں۔
جبری بھرتیوں پر عوامی مزاحمت
جبری بھرتی مہم کے دوران سڑکوں پر عوامی مزاحمت کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل جنوبی علاقے میکولائیف میں گاؤں والوں نے لاٹھیوں اور لوہے کے پائپوں سے فوجی بھرتی کرنے والے افسران پر حملہ کر دیا۔
چند روز قبل ہی مغربی شہر ونیتسیا میں ایک ہجوم نے فٹ بال اسٹیڈیم سے درجنوں نئے بھرتی شدہ افراد کو چھڑانے کی کوشش کی، جسے بڑی تعداد میں پولیس نے روکا۔ یوکرین گزشتہ تین سال سے زیادہ عرصے سے روسی حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔
مشرقی محاذ پر کشیدگی جاری
دوسری جانب مشرقی یوکرین میں روس کی افواج مہینوں سے آہستہ آہستہ مگر مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔ تاہم یوکرینی فوج نے پوکرویسک کے قریب بڑے پیمانے پر روسی پیش قدمی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
قبل ازیں یوکرینی فوجی مبصرین نے پوکرویسک کے شمال مشرق میں دس کلومیٹر سے زائد علاقے پر روسی پیش قدمی کی اطلاعات دی تھیں۔ شہر تین طرف سے روسی افواج کے گھیرے میں ہے اور صرف 15 کلومیٹر چوڑی راہداری باقی بچی ہے۔
یوکرینی تجزیہ کار فوجیوں کی کمی، بھرتی کے مسائل اور فوجیوں کے فرار کی وجہ سے مشرقی محاذ پر یوکرین کی ممکنہ شکست کی بات بھی کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3665 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C