17/May/2026

یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، ماسکو سمیت مختلف روسی علاقوں میں ہلاکتیں

👁️ 504 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، ماسکو سمیت مختلف روسی علاقوں میں ہلاکتیں

یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، ماسکو سمیت مختلف روسی علاقوں میں ہلاکتیں

ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) روسی حکام کے مطابق یوکرین کے تقریباً 600 ڈرونز کی یلغار نے رات بھر روس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ماسکو کے گردونواح میں کم از کم تین اور بلگورود میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

 

روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے رات بھر 556 اور صبح کے بعد مزید 30 ڈرونز ناکارہ بنائے۔ یہ جاری تنازعے میں اب تک کے بڑے یوکرینی حملوں میں سے ایک ہے۔ یوکرین کی طرف سے یہ کارروائیاں روس کے 14 صوبوں کے علاوہ کریمیا اور بحیرہ اسود میں بھی ہوئیں۔

 

ماسکو کے گورنر نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ایک گھر پر ڈرون گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص ملبے تلے دب گیا، جبکہ صبح کے وقت کیے گئے حملے میں دو مرد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

 

میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق دارالحکومت میں 80 سے زائد ڈرون مار گرائے گئے، 12 افراد زخمی اور تین رہائشی عمارتیں متاثر ہوئیں۔ تیل و گیس کی ایک ریفائنری کے قریب مزدور بھی زخمی ہوئے تاہم ریفائنری کی پیداوار معمول کے مطابق جاری رہی۔ بلگورود میں یوکرینی سرحد کے قریب شیبیکینو ضلع میں ایک ٹرک پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

 

دوسری جانب یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ اس نے روس کے داغے گئے 287 میں سے 279 ڈرون مار گرائے۔

 

قبل ازیں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جمعے کو مزید جوابی حملوں کا عزم ظاہر کیا تھا۔ جمعرات کو روسی حملے میں کییف میں 24 افراد ہلاک اور تقریباً 50 زخمی ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C