یوکرین کا روسی تیل کی برآمدی بندرگاہ پر حملہ، ٹینکرز، ڈپو اور لوڈنگ اسٹیشنز تباہ
👁️ 239 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روسی تیل کی برآمدی بندرگاہ پر حملہ، ٹینکرز، ڈپو اور لوڈنگ اسٹیشنز تباہ
کییف/ماسکو (ڈیلی اردو،ڈی پی اے، اے ایف پی) روسی بندرگاہ اوست لوگا پر ہفتے کے شروع میں بھی حملہ ہوا تھا، جس میں ٹینکرز، ڈپو اور لوڈنگ اسٹیشنز کو نقصان پہنچا تھا۔ علاقے میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے تھے۔
یوکرین نے ہفتے کی شب مسلسل تیسری رات اس خطے میں حملہ کیا۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اس خطے سے روس کی برآمدی صلاحیت اب کم ہو کر 40 فیصد رہ گئی ہے۔
ماسکو کی طرف سے پٹرول کی برآمد پر پابندی
ماسکو نے پیٹرول کی برآمد پر پابندی کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز بدھ سے شروع ہو گا اور یہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس پابندی کا مقصد ایران خلاف جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی سپلائی کے مسائل کے درمیان روسی صارفین کے لیے قیمتوں کو مستحکم کرنا بتایا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی برآمد پر پابندیوں لگائی جا چکی ہیں جو یوکرینی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی قلت کو دور کرنے کے لیے لگائی گئی تھیں۔
ادھر یوکرین نے بھی بڑے پیمانے پر روسی ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔ کییف کا کہنا ہے کہ 442 فضائی حملوں میں سے زیادہ تر کو ناکام بنا دیا گیا ہے لیکن کچھ مقامات پر نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
جنوبی یوکرین کے علاقے مائیکولائیو میں دس افراد زخمی ہوئے، اور بحیرہ اسود پر واقع اوڈیسا کے علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ علاقے میں بجلی کی بندش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C