یوکرین کے مشرقی علاقے پر روسی حملوں میں 21 افراد ہلاک، 27 زخمی
👁️ 42 بار دیکھا گیا
یوکرین کے مشرقی علاقے پر روسی حملوں میں 21 افراد ہلاک، 27 زخمی
کیف (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی) ڈونیٹسک خطے کے گورنر نے بتایا کہ منگل کے روز مشرقی یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 21 شہری ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ ایک ماہ کے دوران کسی ایک دن اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
ڈونیٹسک کے گورنر پاولو کرائلینکو نے ٹیلی گرام پر بتایا، “اودیویکا کوک پلانٹ پر روسی قابضین کی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔”
یہ کوک پلانٹ یورپ کے سب سے بڑے کوک پلانٹس میں سے ایک ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران یوکرینی فوج کے ساتھ محاذ آراء روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسند فورسز اس پلانٹ کو حملے کا اکثر نشانہ بناتی رہی ہیں۔
گورنر کرائلینکو نے مزید بتایا کہ لائمن قصبے پر گولہ باری میں مزید پانچ افراد جب کہ ووگیلڈار قصبے پر گولہ باری میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ان کے علاوہ ولائیکا نووسیلکا اور شینڈری گلوو گاوں میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔
کرائلینکو نے بتایا کہ ایک ماہ قبل کراماٹورسک شہر میں ایک ریلوے اسٹیشن پرروسی حملے میں 59 افراد کی ہلاکت کے بعد سے کسی ایک دن میں روسی فوجی کارروائیوں میں یہ ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
انہوں نے کہا،”ہماری سرزمین پر کیے جانے والے ایک ایک جرم کے لیے روس کو سزا ملے گی۔”
کرائلینکو نے کہا کہ اودیویکا پر روسیوں نے اس وقت حملہ کیا جب کارخانے میں کام کرنے والے افراد اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنے اپنے گھر جانے کے لیے بس اسٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا،”روسیوں کو یہ اچھی طرح معلوم تھا کہ وہ کس جگہ کو نشانہ بنارہے ہیں۔”
علیحدگی پسندوں کے کنٹرول والے ڈونیٹسک کے شمال میں واقع اودیویکا ایک صنعتی قصبہ ہے۔ روس نے حالیہ ہفتوں میں مشرقی ڈونباس خطے میں ان علاقوں پر حملے تیز کردیے ہیں جو کییف کے قبضے میں ہیں۔ ماسکو اب ان علاقوں پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔
کوک ایک قسم کاایندھن ہوتا ہے جس میں کاربن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک اہم صنعتی پروڈکٹ ہے جس کا استعمال بالخصوص لوہے کو پگھلانے میں ہوتا ہے تاہم یہ دیگر کاموں میں بھی ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8945 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4785 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1996 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C