افغان امن عمل کی بحالی: پاکستان اور طالبان کے وفود کے درمیان مذاکرات
👁️ 105 بار دیکھا گیا
افغان امن عمل کی بحالی: پاکستان اور طالبان کے وفود کے درمیان مذاکرات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوحہ میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینینٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات کی ہے، جس کے دوران دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارتِ خارجہ میں خوش آمدید کہا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ افغان طالبان کے 12 رکنی وفد کی قیادت ملا عبد الغنی برادر نے کی۔
دورانِ ملاقات خطے کی صورتِ حال، افغان امن عمل، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک افغان برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ پاکستان اور افغانستان یکساں بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان صدقِ دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے مذاکرات ہی مثبت اور واحد راستہ ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج دنیا افغانستان پر ہمارے مؤقف کی تائید کر رہی ہے، پاکستان خوش دلی سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں نہایت ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے، پُرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔
وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ فریقین مذاکرات کی جلد بحالی کی طرف راغب ہوں۔
افغان طالبان کے وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی، اس موقع پر فریقین میں مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق بھی ہوا۔
واضح رہے کہ یہ مذاکرات ایسے وقت پر ہورہے ہیں جب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک : کوٹ گلان میں سکول کی عمارت پھر نشانہ، بچوں کا آخری کمرہ بھی تباہ
05/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک، رینجرز اہلکار زخمی
05/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5076 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C