10 روز قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا انسپکٹر احمد گل خان ہسپتال میں دم توڑ گیا
👁️ 30 بار دیکھا گیا
10 روز قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا انسپکٹر احمد گل خان ہسپتال میں دم توڑ گیا
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقے میں 10 روز قبل نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس انسپکٹر احمد گل خان لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1476173751083356160?t=2R6BOcsw47qKioLDJmbvwQ&s=19
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر احمد گل 10روز قبل دلازاک روڈ سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ زخمی انسپکٹر احمد گل خان طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا۔ جہاں وہ 10 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ہے۔
گزشتہ دنوں پشاور میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالے انسپکٹر احمد گل شہادت کے اعلی مرتبے پر فائز ہوگئے۔#KPPolice#ShaheedInspectorAhmadGul#Shaheed pic.twitter.com/DcIRReGbB7
— KP Police (@KP_Police1) December 29, 2021
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔
بدھ کو انسپکٹر احمد گل خان کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور عباس احسن، ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید، نومنتخب میئر پشاور زبیر علی اور دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
پشاور : شہید انسپکٹر احمد گل خان کی نمازجنازہ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اور دیگر شرکاء نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ pic.twitter.com/Orvw52roe0
— KP Police (@KP_Police1) December 29, 2021
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4679 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C