2025: پاکستانی میڈیا کنٹرول اور سنسرشپ کی زد میں رہا، سی پی این ای رپورٹ
👁️ 264 بار دیکھا گیا
2025: پاکستانی میڈیا کنٹرول اور سنسرشپ کی زد میں رہا، سی پی این ای رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی پریس فریڈم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستانی میڈیا پر کنٹرول اور سنسر شپ کے باوجود صحافیوں کو گرفتاریوں، غداری کے مقدمات، جبری آف ایئر، بینک اکاونٹس کی بندش، ای سی ایل میں نام اور اشتہارات کی بندش جیسے مسائل کا سامنا رہا۔
سالانہ میڈیا فریڈم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں چھپنے اور نشر ہونے والے مواد کی یکسانیت نے آزاد صحافت پر کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
اسی وجہ سے پاکستان 2025 کی رپورٹر ودآؤٹ بارڈز کی عالمی میڈیا ریٹنگ میں 6 درجات کی تنزلی کے ساتھ 158ویں نمبر پر آچکا ہے جو 2024 میں 152ویں نمبر پر تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ کے جبر، اشتہارات پر کنٹرول اور سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے بہت سے اخبارات بند اور بڑے میڈیا گروپس کے نیوز رومز خالی ہو چکے اور اخبارات ملازمین کو فارغ کرنے پر مجبور ہیں۔
متعدد اینکر پرسنز کو ان کے پروگرامز سے آف ایئر کردیا گیا یا گھر جانے پر مجبور کر دیا گیا۔ میڈیا گروپس کو غیر جانبدارانہ ایڈیٹوریل پالیسی کی وجہ سے پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور ریڈیو کے اشتہارات سے ہاتھ دھونا پڑا اور اخبارات کو حکومتی دباو کی وجہ سے اپنے اداروں میں ڈاون سائزنگ کرنا پڑی۔
میڈیا اداروں اور صحافی برادری کی سلامتی، خود مختاری اور پیشہ ورانہ آزادی بری طرح خطرے میں پڑ چکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران چھ صحافیوں کو مقدمات، گرفتاری یا سرکاری کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، تین صحافیوں کو ہراسانی اور دباو کا نشانہ بنایا گیا۔
2025 کے دوران دو پریس کانفرنسیں روکی گئیں، دو میڈیا دفاتر پر حملے ہوئے، دو تشدد کے سنگین واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ دو بڑی ڈیجیٹل پابندیاں اور ایک متنازع قانون سازی نے آزادیِ اظہار کو متاثر کیا۔
اس کے علاوہ متعدد صحافیوں کو پیکا کے تحت کارروائیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سی پی این ای کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مسلسل دباؤ، سنسر شپ اور انٹرنیٹ کی طویل بندش نے اطلاعات کی آزاد ترسیل کو متاثر کیا ہے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر معلومات تک رسائی کے حق کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ سی پی این ای نے حکومت سے صحافیوں کے خلاف تشدد، ہراسانی اور غیر قانونی کارروائیوں کا فوری خاتمہ کرنے اور صحافیوں اور میڈیا اداروں کو محفوظ اور آزادانہ ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پی این ای نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آزادی صحافت کے تحفظ، صحافیوں کے حقوق کے دفاع اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ سی پی این ای نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2025 کےدوران 5 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C