2025: بلوچستان میں 432 دہشت گرد حملے، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 489 افراد ہلاک
👁️ 251 بار دیکھا گیا
2025: بلوچستان میں 432 دہشت گرد حملے، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 489 افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو)سال 2025 پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے لیے امن و امان کے حوالے سے ایک اور مشکل سال ثابت ہوا، جہاں دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے، جبکہ صوبے بھر میں خوف اور غیر یقینی کی فضا برقرار رہی۔
بلوچستان رواں سال بھی دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں رہا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 432 دہشت گرد حملے رپورٹ ہوئے، جن میں 284 شہری اور 205 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ان حملوں نے نہ صرف عوام کے روزمرہ معمولات کو متاثر کیا بلکہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔
رواں سال صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مستونگ، خضدار، تربت اور نوکنڈی میں مجموعی طور پر 6 خودکش حملے کیے گئے۔ 11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم اس حملے میں 26 مسافر ہلاک ہوئے۔
18 فروری کو بارکھان میں 7 مسافروں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ جولائی میں ژوب اور قلات کے قریب مسافر کوچز پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ ان واقعات میں معروف قوال امجد صابری کے کزن احمد حسین صابری بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔
ایک اور دلخراش واقعہ 15 مئی کو خضدار میں پیش آیا، جہاں آرمی پبلک اسکول کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 30 ستمبر کو کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز کے مطابق رواں سال بلوچستان میں 78 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 707 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں، تاہم سیکیورٹی خطرات بدستور موجود ہیں۔
سال 2025 امن و امان کے حوالے سے بلوچستان کے لیے ایک مایوس کن سال رہا، جہاں شہری طویل عرصے تک خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے رہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اور پائیدار اقدامات کیے جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C