2025: پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ، 699 حملے رپورٹ
👁️ 345 بار دیکھا گیا
2025: پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ، 699 حملے رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) دہشت گردوں کی ریکارڈ ہلاکتوں کے باوجود پاکستان میں 2025 کے دوران دہشت گردی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں دہشت گرد حملوں میں سالانہ بنیادوں پر 34 فیصد جبکہ دہشت گردی سے متعلق مجموعی ہلاکتوں میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ سال بھر میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 699 دہشت گرد حملے رپورٹ ہوئے۔
ان حملوں اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کم از کم 1034 افراد ہلاک اور 1366 زخمی ہوئے۔ یہ اعداد و شمار 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے جاری دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ نتائج اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS) کی جانب سے جاری کردہ پاکستان سکیورٹی رپورٹ 2025 میں سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرحدی کشیدگی، عسکریت پسندوں کی دوبارہ منظم واپسی اور خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک بدلتی ہوئی جنگی حکمت عملیاں سکیورٹی چیلنجز کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔
دہشت گردی سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں سے 42 فیصد سے زائد سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تھے۔
رپورٹ کے مطابق 437 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، جو محاذِ جنگ پر شدت اور فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 354 عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 243 شدت پسند یا تو خودکش حملوں میں مارے گئے یا سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے۔ تشدد کا دائرہ زیادہ تر علاقائی نوعیت کا رہا، جہاں 95 فیصد سے زائد حملے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پیش آئے۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس کے اتحادی گروہوں کی مضبوط موجودگی دیکھی گئی۔ صوبے میں 413 دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں 581 افراد ہلاک اور 698 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو صوبے کے 11 اضلاع میں ہونے والے مربوط حملے ریاستی رٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوئے۔
بلوچستان میں 2025 کے دوران 254 دہشت گرد حملے رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 419 افراد ہلاک اور 607 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق حملوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ شدت پسند تنظیموں نے روایتی ’ہٹ اینڈ رن‘ کارروائیوں سے آگے بڑھتے ہوئے شاہراہوں کی بندش، محاصرے اور اغوا جیسی منظم کارروائیاں کیں، جن کا مقصد معاشی ڈھانچے اور ریاستی علامات کو نشانہ بنا کر حکمرانی کو متاثر کرنا تھا۔
سندھ میں 21 دہشت گرد حملے رپورٹ ہوئے، جن میں سے 16 کراچی میں ہوئے۔ ان واقعات میں 14 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔
پنجاب میں 7 حملے رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں کم تھے۔ ان حملوں میں 5 افراد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدالتی کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 3 دہشت گرد حملے رپورٹ ہوئے، جن میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 2025ء میں 454 دہشتگرد حملے مذہبی شدت پسند گروہوں کی جانب سے کیے گئے، مذہبی شدت پسندوں کے حملوں میں 2024ء کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اتحادی گروہ کو دہشتگردی کا بڑا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹی ٹی پی، حافظ گل بہادر گروپ، لشکرِ اسلام اور داعش خراسان سرگرم ہے، ان گروہوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 679 افراد ہلاک ہوئے اور881 زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C