3 کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین وطن لاپتا
👁️ 194 بار دیکھا گیا
3 کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین وطن لاپتا
میڈرڈ (ڈیلی اردو/ رائٹرز) تین کشتیوں پر سینیگال سے اسپین کے کینری جزائر جانے کی کوشش کرنے والے کم ازکم 300 تارکین وطن لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق تارکین وطن کے امدادی گروپ ’واکنگ بارڈرز‘ کی ہیلینا مالینو نے بتایا کہ اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے سینیگال سے نکلنے والی 2 کشتیاں 15 روز سے لاپتا ہیں، جن میں سے ایک میں تقریباً 65 افراد اور دوسری میں 50 سے 60 افراد سوار تھے۔
مزید کہنا تھا کہ تیسری کشتی 27 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 200 تارکین وطن سوار تھے۔
ہیلینا مالینو نے بتایا کہ ان افراد کے کشتیوں میں بیٹھنے کے بعد سے ان کا اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
تینوں کشتیاں سینیگال کے جنوب میں کیفون ٹائن سے روانہ ہوئیں، جو کینری جزائر میں سے ایک ٹینی رائف سے تقریباً 1700 کلومیٹر دور ہے۔
ہیلینا مالینو نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ پریشان ہیں، سینیگال کے اسی علاقے سے تقریباً 300 افراد عدم استحکام کی وجہ سے گئے۔
مغربی افریقہ کے ساحل سے دور کینری جزائر، اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی اہم منزل بن گئی ہے، جہاں بہت کم تعداد میں لوگ بحیرہ روم کو عبور کر کے ہسپانوی سرزمین پر جانے کی کوشش کر رہے ہیں، سرحد پار کی تمام کوششوں کے لیے موسم گرما سب سے مصروف ترین دور ہے۔
بحر اوقیانوس کی نقل مکانی کا راستہ، جو کہ دنیا کے مہلک ترین راستوں میں سے ایک ہے، اسے عام طور پر سب صحارا افریقہ سے آنے والے تارکین وطن استعمال کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق کینری جزائر پہنچنے کی کوشش میں 2022 کے دوران 22 بچوں سمیت کم از کم 559 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C