بھارت میں باغیوں کا سیکیورٹی فورس پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی
👁️ 226 بار دیکھا گیا
بھارت میں باغیوں کا سیکیورٹی فورس پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی
رائے پور (ڈیلی اردو) بھارت میں باغی کمیونسٹ جماعت کے جنگجوؤں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملہ کر کے 2 اہلکار کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی واڈا میں بائیں بازو کے ماؤزے تنگ سے متاثر باغیوں نے بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 231 ویں بٹالین کے قافلے پر پہلے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا اور بعد ازاں قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار مقامی پولیس کے ہمراہ دانتی واڈا کی کمال چیک پوسٹ جارہے تھے کہ حملے کا شکار بن گئےعلیحدگی پسند ماؤازم کے حامی باغیوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
بھارت میں ماؤازم کے پرچاری جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر 22 جون 2009ء کو پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم یہ مسلح جماعت اب بھی وسائل میں اختیار اور معدنیات میں مقامی افراد کے حصے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ چھتیس گڑھ میں اس بغاوت کو کچلنے کے لیے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بٹالین 231 تعینات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اولاً قیام برطانوی راج میں تشکیل پایا تھا اور یہ فورس انگریز سرکار کے باغیوں کو کچلنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی، انگریزوں کے چلے جانے کے بعد اب بھارت میں علیحدگی پسند باغیوں کا قلع قمع کرنا اسی فورس کی ذمہ داری ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C