برطانوی شہزادہ چارلس کے ادارے پر اسامہ بن لادن خاندان سے عطیہ لینے کا الزام
👁️ 29 بار دیکھا گیا
برطانوی شہزادہ چارلس کے ادارے پر اسامہ بن لادن خاندان سے عطیہ لینے کا الزام
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) برطانوی شہزادہ چارلس کے ایک خیراتی ادارے نے نائن الیون حملے کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے خاندان سے تقریباً گیارہ لاکھ ڈالر کے عطیات وصول کیے تھے۔ اس انکشاف کے بعد شہزادہ چارلس ایک بار پھر دباؤ میں آگئے ہیں۔
تاج برطانیہ کے وارث شہزادہ چارلس کی طرف سے قائم کردہ مختلف غیر منافع بخش تنظیمیں اور خیراتی ادارے کئی طرح کی مجرمانہ بے قاعدگیوں کے الزامات کی زد میں ہیں۔ ان پر کئی دولت مند تاجروں سے تحائف وصول کرنے کے الزامات بھی ہیں۔
نئے انکشافات کیا ہیں؟
برطانوی اخبار ‘سنڈے ٹائمز‘ نے اتوار 31 جولائی کو اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شہزادہ چارلس کے ‘پرنس آف ویلز چیریٹبل فنڈ‘ (پی ڈبلیو سی ایف) نے اسامہ بن لادن خاندان کے سرپرست بکر بن لادن اور ان کے بھائی شفیق سے سن 2013 میں عطیات وصول کیے تھے۔
بکر اور شفیق بن لادن دونوں ہی القاعدہ کے سابق رہنما اور امریکہ پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی ہیں۔ اسامہ بن لادن سن 2011ء میں پاکستان میں امریکی اسپیشل فورسز کی ایک کارروائی میں مارے گئے تھے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ چارلس نے سن 2013ء میں لندن میں بکر بن لادن سے ملاقات کی تھی اور ان سے عطیہ قبول کرنے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔ اخبارنے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حالانکہ چارلس کے مشیروں نے انہیں عطیہ وصول نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
چارلس کے دفترنے عطیات وصول کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم کہا کہ اس کا فیصلہ شہزادہ نے نہیں بلکہ چیرٹی کے ٹرسٹیز نے کیا تھا۔ ان کی دفتر کے مطابق، ”تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ہی عطیہ قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔‘‘
پی ڈبلیو سی ایف کے چیئرمین ایان چیشائر کا کہنا ہے کہ عطیہ قبول کرنے پر اس وقت کے پانچ ٹرسٹیز نے اتفاق کیا تھا۔
سعودی خاندان کی جانب سے کسی طرح کی مجرمانہ بے قاعدگی کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
الزامات کی وجہ سے نیک نامی متاثر
اس نئے انکشاف کے بعد 73 سالہ پرنس چارلس کے خیراتی اداروں کی نیک نامی مزید متاثر ہوسکتی ہے۔ ان اداروں پر پہلے بھی اس طرح کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
سنڈے ٹائمز نے گزشتہ ماہ اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شہزادہ چالس نے قطر کے سابق وزیر اعظم شیخ حماد بن جاسم سے 30 لاکھ ڈالر نقد قبول کیے تھے۔
گزشتہ برس برطانوی میڈیا نے الزام لگایا تھا کہ چارلس کے ایک اور خیراتی ادارے ‘پرنس فاونڈیشن‘ سے وابستہ افراد نے عطیات کے بدلے میں ایک سعودی ارب پتی کو اعزازات اور شہریت حاصل کرنے میں مدد کی پیش کش کی تھی۔
محفوظ ماری مبارک بن محفوظ نامی اس سعودی ارب پتی نے چارلس کی دلچسپی والے پراجیکٹس کو بحال کرنے کے لیے بھاری رقم بطور عطیہ دیا تھا۔
پرنس فاؤنڈیشن کے سربراہ مائیکل فاسٹ نے ان الزامات کی ابتدائی انکوائری کے بعد استعفی دے دیا تھا۔
تفتیش شروع
انگلینڈ اور ویلز میں خیراتی اداروں کی نگرانی کرنے والے ادارے چیریٹیز کمیشن نے نومبر میں بتایا تھا کہ اس نے محفوظ کے معاملے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی ہے۔
اس معاملے میں پولیس بھی اپنی جانب سے تفتیش کررہی ہے۔
پرنس فاونڈیشن پر نگاہ رکھنے کے ذمہ دار اسکاٹ لینڈ کے ادارے نے بھی ان خبروں کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جن کے مطابق فاؤنڈیشن نے ایک ایسے روسی بینکر سے نقد رقم قبول کی تھی جسے قبل ازیں منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5133 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C