14 اسرائیلی فوجی ہلاک: غزہ جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے، نتین یاہو
👁️ 32 بار دیکھا گیا
14 اسرائیلی فوجی ہلاک: غزہ جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے، نتین یاہو
تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) غزہ میں گزشتہ دو روز میں حماس کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اس جنگ کی ’بھاری قیمت‘ ادا کرنا پڑ رہی ہے مگر اور کوئی راستہ بھی نہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا کہ یہ ایک تکلیف دہ صبح ہے کیوں کہ گزشتہ روز غزہ میں جاری لڑائی کا ایک مشکل دن تھا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ جمعے کے روز سے فلسطینی علاقوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس جنگ کی ‘بھاری قیمت‘ ادا کر رہا ہے تاہم اس کے پاس لڑائی کے علاوہ کوئی اور راستہ بھی نہیں۔
”ہم پوری قوت کا استعمال کریں گے، آخر تک، فتح تک اور تب تک جب تک ہمارے تمام اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔ یعنی حماس کا مکمل خاتمہ اور ہمارے یرغمالیوں کی رہائی اور ساتھ ہی یہ طے کرنا بھی کہ غزہ اسرائیل کے لیے دوبارہ کبھی خطرہ نہ بنے۔‘‘
نیتن یاہو نے کہا، ”ایک بات واضح رہے کہ یہ ایک لمبی جنگ ہے۔ حماس کے خاتمے اور ہمارے شمال اور جنوب میں سکیورٹی کے حصول تک۔‘‘
7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے میں 1140 اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی پر بڑے فضائی حملے شروع کر دیے تھے، جب کہ 27 اکتوبر سے اسرائیلی فورسز غزہ میں حماس کے خلاف بڑی زمینی کارروائیاں بھی شروع کیے ہوئے ہیں۔ اس عسکری آپریشن کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے 153 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتے کا دن اسرائیلی فوج کے لیے جانی نقصان کے اعتبار سے خونریز ترین رہا، جب ایک ہی دن میں اس کے دس فوجی مارے گئے۔
غزہ میں عام شہریوں کے تحفظ کا امریکی مطالبہ
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری لڑائی میں عام شہریوں کے تحفظ کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کرے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے طویل گفتگو کی، جس میں عام شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق نیتن یاہو نے صدر بائیڈن پر واضح کیا کہ اسرائیل اپنے اہداف کےحصول تک اپنی عسکری کارروائی نہیں روکے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ان اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کی اسی فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اب اس کی کارروائیوں کا مرکز غزہ کا جنوبی حصہ ہے، جہاں ممکنہ طور پر حماس نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔
فلسطینی ہلاکتیں 20 ہزار سے متجاوز
غزہ کی منتظم حماس کی زیرنگرانی کام کرنے والی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر بیس ہزار چار سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 166 افراد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی دو اعشاریہ تین ملین کی مجموعی آبادی کا 80 فیصد سے زائد اس جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو چکا ہے۔ اسی تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی ایک قرارداد میں غزہ کے لیے ہیومینیٹیرین امداد کی ترسیل میں اضافے پر اتفاق کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26389 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9276 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5492 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C