باجوڑ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت دو افراد ہلاک
👁️ 438 بار دیکھا گیا
باجوڑ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت دو افراد ہلاک
باجوڑ کے علاقے خار میں شنڈئی موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور علما ونگ کے سیکرٹری مولانا خان زیب اپنے پولیس سیکیورٹی اہلکار شیر زادہ کے ہمراہ ہلاک ہو گئے، جبکہ گاڑی میں سوار دیگر تین افراد زخمی ہوئے۔
واقعہ تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر اس وقت پیش آیا جب مولانا خان زیب امن مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں روانہ تھے۔ زخمی افراد کی شناخت ڈاکٹر طارق، شاہ سوار اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سانحے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اور عام شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، اور مولانا خان زیب کا تابوت اٹھا کر خار بازار میں احتجاجی ریلی نکالی۔ مشتعل مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز کے دفتر پر پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں فورسز نے شیلنگ کر کے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مولانا خان زیب 13 جولائی کو باجوڑ میں ہونے والے امن مارچ کی تیاریوں میں مصروف تھے، اور ان کا قتل علاقائی سیاسی و سماجی ماحول کو مزید خراب کر سکتا ہے۔
مولانا خان زیب کی نمازِ جنازہ 11 جولائی بروز جمعہ صبح 11 بجے ان کے آبائی علاقے ناوگئی میں ادا کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C