بنوں: جدید کواڈ کاپٹر سے تھانے پر دہشتگرد حملہ، اہلکار محفوظ،
👁️ 292 بار دیکھا گیا
بنوں: جدید کواڈ کاپٹر سے تھانے پر دہشتگرد حملہ، اہلکار محفوظ،
بنوں (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے حساس ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے میرین پولیس اسٹیشن کو ایک بار پھر نشانہ بنایا، اس بار حملہ ایک بغیر پائلٹ کے کواڈ کاپٹر کے ذریعے کیا گیا، جس سے دھماکا خیز مواد تھانے کی حدود میں گرایا گیا۔
پولیس حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پچھلے ایک ماہ کے دوران اسی تھانے پر پانچواں حملہ ہے، جو سیکیورٹی اداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ خوش قسمتی سے دھماکا خیز مواد تھانے کے صحن میں گرا اور کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
حملے کے وقت پولیس اہلکاروں نے کواڈ کاپٹر پر فائرنگ بھی کی، لیکن بلندی زیادہ ہونے کے باعث اسے نشانہ نہیں بنایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق اس طرز کے ٹیکنالوجی پر مبنی حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ برسوں میں صوبے کے مختلف علاقوں میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم گرائے جانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
حکام کا ماننا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) ملوث ہو سکتی ہے، جو جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو چیلنج کر رہی ہے۔ علاقے میں مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C