آئی ایس او کا لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف 26 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
👁️ 186 بار دیکھا گیا
آئی ایس او کا لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف 26 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی کی سرزمین شہداء ڈیرہ اسماعیل خان میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک محب وطن لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہو جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم اس غیر آئینی قدم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے ہم پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اور چاہتے ہیں پاکستان میں قانون و آئین کی بالادستی ہو۔
ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہنگامی پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ پانچ سال سے جاری ہے جس کے تحت کئی نوجوان تاحال لاپتہ ہیں اس دوران کئی نوجوان اپنے گھروں کو واپس بھی لوٹ آئے ہیں، یقینی طور پہ لاپتہ افراد کی واپسی سے آئین و قانون کی بالادستی ہوئی ہے۔ بدقسمتی سے متعدد لاپتہ شیعہ افراد تاحال جبری طور پہ لاپتہ ہیں۔
مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تمام شیعہ لاپتہ افراد کو منظرعام پر لایا جائے گا اور اگر ان پر الزام ہیں تو عدالتوں میں پیش کر کے مقدمے چلائے جائیں گے اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے گا۔ اگر لاپتہ افراد کو دو ہفتوں کے دوران بازیاب نہ کروایا گیا تو 26 جولائی سے ملک گیر احتجاج کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی تحریک کو پھیلایا جائے گا۔
آئی ایس او پاکستا ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری شیعہ لاپتہ افراد کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہوتا جا رہا ہے اور شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ در در کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں اور کوئی بھی ادارہ اُن کی فریاد سننے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل انتہائی قابل تشویش ہے کہ لاپتہ افراد اس ملک کے شہری ہیں اور اُن کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ اُن کے اہلخانہ کو مکمل آگاہی دی جائے اور اُن کی ملاقات کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی موذی مرض کے پھیلاو کی وجہ سے شیعہ گمشدہ افراد کے خانوادے اس وقت شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں اور وہ اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے بے چین ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 464 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 435 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 900 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4832 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2325 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C