آرمی چیف قمر باجوہ کے خلاف ٹویٹ: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی گرفتار
👁️ 59 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر باجوہ کے خلاف ٹویٹ: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پوری قوم کو یہ بتایا جائے کہ ایک قانون ساز کے ساتھ اس ملک میں کیا سلوک کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ انہیں گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینیٹر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ انہیں ملکی بری فوج کے سربراہ کے حوالے سے ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتار کرنے کے بعد برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اعظم سواتی کو جمعرات کو علی الصبح گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سرکاری ادارے اور دیگر افسران کے خلاف ”قابل اعتراض اور دھمکی آمیز‘‘ پیغام دینے پر اعظم سواتی سے تفتیش کے لیے دو روز کی مہلت دی ہے۔
تفتیش کاروں نے سواتی کو آٹھ روز تک حراست میں رکھنے کی استدعا کی ہے تاہم اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان کے مطابق عدالت نے ان کے موکل سے صرف دو دن تک پوچھ گچھ کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ان کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا ہے کیونکہ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سواتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”میں نے کسی قانون یا آئین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے بلکہ صرف باجوہ کا نام لیا ہے۔ مجھے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا لیکن ایجنسیوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پورے ملک کو معلوم ہو کہ ایک قانون ساز کے کپڑے اتار لیے گئے۔
ایف آئی اے نے اعظم سواتی پر مسلح افواج میں دراڑ پیدا کرنے اور ریاست کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت ”شرارتی اقدام بغاوت‘‘ کا الزام لگایا۔ بدھ کے روز عدالت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کو منی لانڈرنگ کے کیس میں بری کر دینے کے بعد اعظم سواتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں پاکستان کے طاقتور آرمی چیف کا نام لے کر انہیں طنز کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ سواتی کے مطابق جنرل باجوہ نے اس بریت کو ممکن بنایا۔
سواتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا،”جنرل باجوہ آپ اورآپ کے ہمراہ دیگر چند افراد کو بہت بہت مبارک ہو کیونکہ آپ کا منصوبہ واقعی کام کررہا ہے اور تمام مجرم اس ملک کی قیمت پر آزاد ہو رہے ہیں۔
سواتی نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا،”ان ٹھگوں کو بری کر کہ آپ نے بدعنوانی کو جائز قرار دے دیا ہے۔ اب آپ اس ملک کے مستقبل کے بارے میں کیا پیش گوئی کریں گے؟
اس کے بعد ایف آئی اے نے سواتی پر اس ملک کو نقصان پہنچانے اور آرمی چیف و پاک فوج کے خلاف لوگوں کے زہنوں میں نفرت بھرنے کے الزام میں سائبرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
اعظم سواتی، سیف اللہ خان نیازی اور حامد زمان کے بعد ایف ائی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے تیسرے بڑے رہنما ہیں۔ مذکورہ دونوں دیگر رہنماؤں کو ممنوعہ پارٹی فنڈنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عمران خان کو پارلیمنٹ نے اپریل کے مہینے میں تحریک عدم اعتماد کے زریعے اقتدار سے الگ کر دیا تھا۔ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ یہ امریکی سازش ہے جس میں شریف برادران کی پارٹی اور دیگر کی پارٹیوں نے مل کر ان کی حکومت گرائی تھی۔ تاہم امریکہ اور شریف برداران دوںوں ہی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C